• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز، خود ساختہ میڈیا کمیٹی، بیشتر ارکان لاعلم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہفتے کو کراچی میں ختم ہونے والے 35ویں قومی گیمز کے لئے منتظمین نے خود ساختہ میڈیا کمیٹی تشکیل دی جس میں شامل بیشتر کھیلوں کے صحافی لاعلم تھے، خود کمیٹی کے چیئرمین کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے بھی کمیٹی میں شمولیت سے لاعلمی کا اظہار کیا، گیمز کی اختتامی کمیٹی اس وقت سامنے آئی جب مقابلوں کی اختتامی تقریب کی صبح گیمز کا سوینئر منظر عام پر آیا، کمیٹی میں سنیئر صحافی نصر اقبال ،شکیل یامین کانگا، شاہد ساٹی، زبیر نذیر خان نے بھی کمیٹی میں اپنی شمولیت کے بارے میں کہا ہے کہ نہ تو منتظمین نے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی گیمز کے دوران کسی نے اس بارے میں آگہی دی، ہمیں بھی گیمز کے مجلے سے معلوم ہوا، کمیٹی کے چیئرمین کاکہنا ہے کہ ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ کسی نے اطلاع دی ،دوسری پاکستان اسپورٹس رائٹر فیڈریشن اور سندھ اسپورٹس جرنلسٹ کے عہدے داروں نے سندھ اولمپک ایسوسیایشن کے صدر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سکریٹری احمد علی راجپوت سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اصل حقائق سامنے لانے کی اپیل کی ہے۔

اسپورٹس سے مزید