کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے مایہ ناز موٹر کار اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے کوئٹہ میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ یہ تاریخی ایونٹ پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے براہِ راست نشر کیا گیا، جہاں ناظرین نے لمحہ بہ لمحہ اس سنسنی خیز مقابلے کو دیکھا۔سلطان گولڈن نے 2022 میں قائم ہونے والا تیز ترین ریورس ڈرائیو کا عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں طے کیا۔