• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پرولیگ ہاکی کے پہلے مرحلے کے تیسرے میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی۔ ارجنٹائن کے شہر سنتیاگو میں جاری پرولیگ کے پہلے مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان کی جانب سےپنالٹی کارنر سے 39ویں اور 59ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے اور 55ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے گول اسکور کئے۔ نیدرلینڈ کی جانب سے تھیری اور گیوس نے دو دو جبکہ تھیجس، ٹیمو اور جوریٹ نے ایک ایک گول بنایا۔ پاکستان اپنا چوتھا میچ 15 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔

اسپورٹس سے مزید