• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، 2 بہنوں کیساتھ 5 افراد کی اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان گرفتار

چوہنگ (نامہ نگار ) پنجاب کے علاقےسندر میں تھیم پارک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانچ افراد نے دو سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ایف آئی آر میں درج متن کے مطابق ثمرین اور صائمہ طیب سے ملنے اُن کے گھر گئیں تو عمیر جٹ نامی شخص وہاں پہلے سے موجود تھا جس نے ہمارے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی ہمارے منع کرنے پر اُس نے فون کر کے اپنے دوستوں قاسم، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا کو بھی بلا لیا جنہوں نے باری باری دونوں بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا سندر پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ جمیلہ بی بی کی درخواست پر سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید