• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں سے زیادہ مؤثر ہیلتھ کیئر سسٹم اور اسکلڈ افراد کی ضرورت ہے، مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسپتالوں سے زیادہ مؤثر ہیلتھ کیئر سسٹم اور اسکلڈ افراد کی ضرورت ہے، کیونکہ صرف مریضوں کا علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں بلکہ سِک کیئر ہے۔ وہ انڈس یونیورسٹی نارتھ کراچی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کا اصل آغاز بچوں کی پیدائش سے ہوتا ہے اور بیماریوں سے بچاؤ ہی اصل مقصد ہونا چاہیے، کیونکہ جب پورا نظام انسان کو مریض بنانے پر تلا ہو تو محض اسپتالوں کی تعداد بڑھانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہم ہر سال نیوزی لینڈ سے بڑی آبادی ملک میں شامل کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ 2030ء تک پاکستان آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہنر مند افراد کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ سرکاری ادارے اتنے نہیں کہ تمام بچوں کو تعلیم فراہم کر سکیں، اس لیے نجی شعبے کا کردار ناگزیر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید