• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، خاتون کی 8 سے 10 روز پرانی بوری بند لاش ملی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے ایک خاتون کی 8 سے 10 روز پرانی بوری بند لاش ملی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو مکان کا رینٹ نہ دینے پر اس کے کرائے دار میاں بیوی نے قتل کیا ہے۔ پولیس نے قتل میں ملوث دونوں ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ اقبال مارکیٹ تھانہ کے تفتیشی انچارچ سی آئی سی خوش نواز پتافی نے بتایا کہ اقبال مارکیٹ تھانہ کی حدود میں ایک عورت نے اپنے مکان کا پورشن میاں بیوی کو کرائے پر دیا تھا۔ اس کے کرائے دار نے تین ماہ کا کرایہ ادا نہیں کیا جب گھر کی مالکان نے کرائے کا تقاضہ کیا تو دونوں میاں بیوی نے کئی روز قبل اپنی مکان مالکان کو دھکا دے دیا جس سے اس کو ممکنہ طور پر چوٹ لگی اور ممکنہ طور پر یہی قتل کی وجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مکان مالکان کی موت کے بعد دو میاں بیوی نے اس خاتون کی لاش کو بوری میں ڈالا اور موٹر سائیکل پر ڈال کر اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ کے قریب جھاڑیوں پھینک آئے۔

ملک بھر سے سے مزید