کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے اپنے سسٹم میں بیرونی مداخلت اور ہیکرز کہ حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو خدمات حاصل کی جائیں گی ان میں سائبر تھریٹ انٹیلیجنس، ڈیجیٹل رسک پروٹیکشن اور ایکسٹرنل اٹیک سرفیس مینجمنٹ پلیٹ فارم سبسکرپشن کی خریداری بھی شامل ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نادرہ کا سسٹم اتنا بہترین ہے کہ دوسرے ممالک بھی اس سے استفادہ حاصل کرتے رہے ہیں مگر مذکورہ فیصلہ نئی نئی منفی ٹیکنالوجی کے استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔