• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جدید انفرااسٹرکچر کیلئے پرعزم ہیں، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں جدید انفرااسٹرکچر فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ریڈ لائن منصوبہ روزمرہ سفر میں انقلاب برپا کرے گا ہم ہر شہری کو بہتر، محفوظ اور تیز سفر کی سہولت فراہم کریں گے انہوں نےکام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں اور شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کی صبح شہر کا اچانک دورہ کیا اور کراچی میں جاری متعدد میگا ترقیاتی اور ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا، جن میں شاہراہِ بھٹو، کورنگی کازوے برج جنکشن، ملیر ندی پر پل، ملیر میں فلائی اوورز،بی آر ٹی ریڈ لائن اور گرین لائن کے کوریڈورز شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں اور پراجیکٹ حکام سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبے محض تعمیراتی سرگرمیاں نہیں بلکہ شہر کی معاشی ترقی، ٹریفک میں بہتری اور معیارِ زندگی کے لئے طویل المدتی سرمایہ کاری ہیں۔ یہ منصوبے کراچی کو ایک جدید، مسابقتی اور رہنے کے قابل شہر بنانے کے لیے ناگزیر ہیں معیار، شفافیت اور مقررہ مدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید