• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے سی سی آئی اور ایرانی قازوین چیمبر آف کامرس میں مفاہمتی یادداشت پردستخط

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور ایران کے قازوین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر (کیوسی سی آئی ایم اے) نے ایک باہمی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں،ایم او یو پر صدر کے سی سی آئی محمد ریحان حنیف اور قازوین چیمبر کے صدر ہادی عبدیان نے دستخط کئے۔ اس موقع پر ایرانی قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی مراد نعمتی، سینئر نائب صدر کے سی سی آئی محمد رضا، نائب صدر محمد عارف لاکھانی، چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے ایم او یوز امپلیمنٹیشن جنید اسماعیل ماکڈا اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔صدر کے سی سی آئی نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایم اویو پاکستان اور ایران بالخصوص کراچی اور قازوین صوبے کے درمیان تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔دونوں چیمبرز نے برآمدات و درآمدات میں سہولت فراہم کرنے، مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید