• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں عدالتی نظام اور پولیس پر عوامی اعتماد میں ریکارڈ کمی

کراچی (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں عدالتی نظام اور پولیس پر عوامی اعتماد میں ریکارڈ کمی، عدالتوں پراعتماد 57فیصد ، پولیس پر 64 فیصد تک گرگیا، سب سے کم ریفارم یو کے ووٹرز میں ریکارڈ کیا گیا، ماہرین کا کہنا ہےعدالتی عمل کی پیچیدگیاں، مقدمات کا طویل التوا اور متنازع فیصلے عوام میں شکوک بڑھا رہے ہیں۔ برطانوی جریدے اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں عدالتی نظام اور پولیس پر عوامی اعتماد گزشتہ سال کے دوران نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے، خاص طور پر ریفارم یو کے پارٹی کے ووٹروں میں۔ تازہ گیلپ سروے کے مطابق عدالتوں پر اعتماد 57 فیصد تک گر گیا ہے جبکہ پولیس پر اعتماد 64 فیصد رہ گیا، جو دونوں اداروں کے لیے ایک سال میں سب سے بڑی کمی ہے۔

اہم خبریں سے مزید