• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں کا روشن مستقبل میری والدہ کا خواب تھا، آصفہ بھٹو

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز )رکن قومی اسمبلی خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ لڑکیوں کا روشن مستقبل میری والدہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔ والدہ کا خواب تھا کہ ہر بیٹی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو۔ خاتونِ اوّل نے نواب شاہ میں بختاور کیڈٹ کالج برائے طالبات میں بطور مہمان خصوصی پانچویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیااور سالانہ والدین ڈے کی تقریب سے خطاب و نو تعمیر شدہ جمنازیم اور سوئمنگ پول کا افتتاح کیا، شجرکاری کی تقریب میں حصہ لیا اور ’’آرٹ اینڈ سائنس نمائش 2025-26‘‘ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کی ہر بیٹی اعلی تعلیم یافتہ ہو۔ بختاور گرلز کیڈٹ کالج بچوں کیلئے سائبان کا درجہ رکھتا ہے۔ بختاور گرلز کیڈٹ کالج کا ہونا سندھ کی بیٹیوں کے لئے بڑا اعزاز ہے۔
اہم خبریں سے مزید