• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں کیلئے ڈیجیٹل زرعی قرضوں کی اسکیم کا اجراء

اسلام آباد(تنویر ہاشمی)حکومت نےمالیاتی سہولیات کی فراہمی سے محروم 93فیصد چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں کیلئے زرخیز ای کے نام سے ڈیجیٹل زرعی قرضوں کی سکیم کا اجراء کر دیا ،وزارت خزانہ کے مطابق یہ کسانوں کیلئے بلا ضمانت اور ڈیجیٹل طور پر فعال زرعی قرضہ سکیم ہے اور یہ سکیم ان 93 فیصد چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوں کیلئے شروع کی گئی ہے جو طویل عرصے سے مالیاتی نظام سے باہر تھے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ کو ئی معمولی یا مراعاتی نہیں بلکہ بنیادی اور ڈھانچہ جاتی تصحیح ہے،اس پروگرام کے تحت ان 7 لاکھ 50 ہزارکسانوں کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جائیگا جو پہلے اس نظام سے باہرتھے،پروگرام کے تحت آئندہ تین برسوں میں دیہی معیشت میں 300 ارب روپے فراہم ہونگے ، اس سکیم کے تحت ان کسانوں کیلئے قرضہ کی فراہمی میں ضمانت کی شرط ختم کر دی گئی ہے تاکہ قرض زمین کی ملکیت کے بجائے صلاحیت کی بنیاد پر دیا جائے اور سرخ فیتے کی جگہ ڈیجیٹل ایگرونومی، سیٹلائٹ ڈیٹا اور تصدیق شدہ شناختی نظام لے سکیں۔
اہم خبریں سے مزید