کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی عدالت کا پاکستانی خاتون کی شہریت درخواست پر فوری کارروائی کا حکم،تاکہ طویل مدتی ویزا ختم ہونے سے پہلے فیصلہ ہو جاناچاہیے،حکام کو بھارتی خاندان کے تعلقات مدنظر رکھنے کی ہدایتکردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مابق کرناٹکا ہائی کورٹ نے بھارتی شہری سے شادی شدہ پاکستانی نِگہت یاسمین کی شہریت درخواست پر بھارتی حکام کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ اس کا طویل مدتی ویزا ختم ہونے سے پہلے فیصلہ ہو جائے۔