پیرس (اے ایف پی) موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ کسان اور ماہی گیر کارپوریٹ آلودگی کیخلاف عدالت پہنچ گئے،پاکستان، پیرو، فلپائن میں متاثرین کا صنعتی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں سے معاوضہ کا مطالبہ ،عدالتی نظریہ تبدیل،برازیل اور جرمنی کی عدالتیں اصولی طور پر کارپوریٹ ذمہ داری تسلیم کرنے لگیں،دنیا بھر میں کسان اور ماہی گیر، جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہے ہیں، بڑے کارپوریٹ آلودہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ پاکستان، بیلجیم، پیرو، فلپائن، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک میں متاثرین نے حکومتوں اور بڑی کمپنیوں کے خلاف مقدمات دائر کیے ہیں۔پاکستان سے لے کر بیلجیم اور پیرو تک، عام لوگ جو ناکام فصلوں، بڑھتے ہوئے سمندری پانی اور تباہ کن طوفانوں کا سامنا کر رہے ہیں، ان بھاری آلودگی پیدا کرنے والی صنعتوں سے معاوضہ کا مطالبہ کر رہے ہیں جو موسمیاتی بحران کے لیے سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں۔