• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین FBR کی منظوری سے ان لینڈ ریونیو سروس کے 24 افسران تبدیل

اسلام آباد (رپورٹ/ حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمینایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے ان لینڈ ریونیو سروس کے 24افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں فوری طور پر اور آئندہ احکامات تک کر دی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 سے 20 تک کے ان افسران کے تبادلوں میں مختلف ریجنل ٹیکس دفاتر، کمشنریٹس اور ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں تقرریاں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ گریڈ 18 سید اظہر عباس شرازی کو آر ٹی او فیصل آباد سے آر ٹی او کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سینئر آڈیٹر ٹائم اسکیل گریڈ 17 نعیم اختر کو آر ٹی او فیصل آباد سے آر ٹی او پشاور، سینئر آڈیٹر سعید اختر کو آر ٹی او فیصل آباد سے آر ٹی او سکھر، انسپکٹر ان لینڈ ریونیو ٹائم اسکیل گریڈ 17 اللہ دتہ کو آر ٹی او فیصل آباد سے آر ٹی او فیصل آباد ہی میں ایڈجسٹ کیا گیا، اور انسپکٹر ان لینڈ ریونیو ٹائم اسکیل گریڈ 17 اظہر اسحاق کو آر ٹی او فیصل آباد سے آر ٹی او حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید