لاس اینجلس (جنگ نیوز)اربوں ڈالر فلمی معاہدے، سعودیہ ہالی ووڈ کا سب سے بڑا سرمایہ ذریعہ بن گیا۔ سعودی خودمختار فنڈ ہالی ووڈ کے بڑے معاہدوں میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔ وبا، ہڑتالوں اور اسٹریمنگ بحران کا شکار اسٹوڈیوز سعودی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہنے لگے۔لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک وقت تھا جب صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کو عالمی سطح پر تنہا تصور کیا جاتا تھا، مگر اب صورتحال یکسر بدل چکی ہے۔ سعودی عرب کا خودمختار دولت فنڈ ہالی ووڈ کے چند سب سے بڑے مالی معاہدوں کی پشت پرہے، جن میں پیرا ماؤنٹ کی جانب سے وارنر برادرز ڈسکوری کے لیے 78 ارب ڈالر کی بولی کو سہارا دینے والا 24 ارب ڈالر کا فنانسنگ پیکج بھی شامل ہے۔