• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی خوشی؟ دولت، کامیابی اور شہرت انسان کو مطمئن کرسکتی ہے؟

کراچی (نیوز ڈیسک) عشروں سے ایک بنیادی سوال انسانیت کے سامنے ہے۔حقیقی خوشی آخر ہے کیا؟ کیا دولت، کامیابی اور شہرت انسان کو مطمئن اور خوش بنا سکتی ہے؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک غیر معمولی تحقیق نے 85 سال تک انسانی زندگیوں کا باریک بینی سے مطالعہ کیااور نتائج نے روایتی سوچ کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔تحقیق کے مطابق دوسروں کے ساتھ مضبوط، گرم جوش اور قابلِ اعتماد تعلقات ہی اصل خوشی ہے، ڈاکٹر والڈنگر کا کہنا ہے کہمضبوط تعلقات آپ کی صحت اور خوشی کو بدل سکتے ہیں ۔ تحقیق کے مطابق، سب سے خوش، صحت مند اور طویل زندگی گزارنے والے افراد وہ نہیں تھے جو سب سے زیادہ امیر یا مشہور تھے، بلکہ وہ لوگ تھے جن کے دوسروں کے ساتھ مضبوط، گرم جوش اور قابلِ اعتماد تعلقات تھے۔تحقیق کا سب سے مضبوط نتیجہ یہ ہے کہ مضبوط اور معاون تعلقات چاہے وہ شریکِ حیات، خاندان، دوستوں یا کمیونٹی سے ہوں طویل مدتی خوشی اور صحت کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔تحقیق کے ڈائریکٹر اور ہارورڈ کے معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر رابرٹ والڈنگر کے مطابق حیران کن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے تعلقات، اور ان میں ہماری خوشی، ہماری مجموعی صحت پر گہرا اور طاقتور اثر ڈالتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید