اسلام آباد( رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے، ؛ندیم احمد ابڑو جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ،محمد خلیفہ جوائنٹ سیکریٹری دفاع، فرح فاروق صنعت و پیداوار ،طارق سلام جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ مقرر ،پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے دو افسران اویس علی خان اور ایاز حسین کا تبادلہ ، اسلام آباد پولیس میں تعینات کر دیے گئے ، ڈپٹی سیکریٹری نجیب اکرم کا اقتصادی امور ڈویژن سے وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی تبادلہ کیا گیا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر وتبادلوں کے نو ٹیفیکیشن جا ری کردیے ۔سیکشن افسر غلام مرتضیٰ کو داخلہ ڈویژن سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن ، تقرر ی کے منتظر محمود احمد بھٹی کو سیکشن افسر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن ۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات کیا گیا ۔او ایم جی کی گریڈ 17 کی افسرمس حفصہ بنت بلال کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی گئی ہیں ۔