اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی حکومت کے افسروں کا متعلقہ ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنےکیلئےہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( HRMIS) ڈویلپ کرلیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس ، سیکرٹیریٹ اور آفس مینجمنٹ گروپ کیلئے نیا نظام ڈویلپ کرلیا ۔ یہ نظام بنیادی طور پر افسروں کی پروفائل بشمول ذاتی تفصیلات۔ ٹریننگ ۔ کوالی فیکیشن۔ پروموشن اور پوسٹنگ ہسٹری وغیرہ کیلئے تیار کیاگیا ۔یہ نظام پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، سیکرٹیریٹ گروپ اور آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران کے لیے تیار کیاگیا ۔ ان سرو س گروپوں سے تعلق رکھنے والے تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ریکارڈ میں تازہ ترین معلومات 28 دسمبر 2025 تک داخل کریں۔