• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن اقدامات، ووٹرز کا صنفی فرق کم ہوگیا

اسلام آباد(طاہر خلیل) سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید خان کا کہناہے کہ الیکشن کیشن کے مختلف اقدامات کے نتیجے میں ووٹرز کاصنفی فرق کم ہوگیا  ہے ، 62اضلاع میں نمایا ں کمی آئی،،روزانہ 8ہزار ووٹر کا اندراج ،خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی شرح مردوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہی، خواتین ووٹرز کی تعداد میں 27 فیصد جبکہ مرد ووٹرز میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ فافن ((FAFEN) کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن روزانہ اوسطاً 7,599 نئے ووٹرز انتخابی فہرستوں میں شامل کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید