کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے اسلام آباد زون کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈائریکٹر ایچ آر ایم طاہر ایوب خان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کافی عرصے سے اس بات کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ سائلین کو ان کے قریبی علاقوں میں بہتر انصاف مل سکے۔ اور اسی کے تناظر میں دو نئے زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں اسلام آباد زون میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور راولپنڈی ڈویژن شامل ہوں گا اور اس کا اسٹیشن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد ہوگا۔