• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایجوکیشن سٹی پروجیکٹ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول 20 برس کیلئے آؤٹ سورس کیا جائیگا

کراچی (اسد ابن حسن)سندھ ، ایجوکیشن سٹی پروجیکٹ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول 20برس کیلئے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ایجوکیشن سٹی پروجیکٹ انوسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے اس پروجیکٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کو 20 برس کے لئے بلڈ اوون، آپریٹ اور ٹرانسفر (BOOT) کے تحت دینے کا فیصلہ کیا ہے. کام کے دائرہ اختیار میں انفر ااسٹرکچر ڈیولپمنٹ، آپریشن اینڈ مینجمنٹ، فزیکل سکیورٹی، ٹیکنالوجی اینڈ سسٹم انٹیگریشن، سائبر سکیورٹی انفرا اسٹرکچر، کپیسٹی بلڈنگ اور سافٹ ویئر مینجمنٹ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید