• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ، پاک بھارت فائنل آج، محسن نقوی سے بھارت ٹرافی لے گا؟

کراچی(عبدالماجدبھٹی) کیا بھارتی کرکٹ بورڈ پونے تین ماہ بعد اپنی حکومتی پالیسی پر یوٹرن لیتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے انڈر 19ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرے گا؟ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کی انڈر19کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل ہورہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ،ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ایک بار پھر مہمان خصوصی ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔ اگربھارت فائنل جیت گیا تو بھارتی کپتان کو محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنا ہوگی،اس بارے میں اے سی سی اور بھارتی بورڈ ابھی خاموش ہیں۔۔28ستمبر کو دبئی ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کھیلا گیا تھا۔جسے بھارت نےپانچ وکٹ سے جیت لیا تھا ۔لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم نے احتجاجا محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔دو گھنٹے کے انتظار کے بعد بھارتی ٹیم نے تقریب تقسیم انعامات میں شرکت نہیں کی تھی اور ایشین کرکٹ کونسل کی چیئرمین کی حیثیت سے محسن نقوی نے اسٹیج پر نہ آنے والی بھارتی ٹیم کی ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر بھیجوادی تھی جو آج تک بھارتی ٹیم کو نہیں مل سکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید