• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی قوم کی اصل طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں، اسکے کردار میں ہوتی ہے، بلاول

جامشورو (حاجی خان سیال، نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی قوم کی اصل قت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ کردارمیں ہوتی ہے، جب قوم متحد ہوئی تو پاکستان کبھی ناکام نہیں ہوا، پاکستان نے بارہا اپنی عزم و اتحاد کے ذریعے ملکی خودمختاری کا دفاع کیاہے، جس کی واضح مثال بھارت کیخلاف پاک فوج کی حالیہ عسکری کامیابی ہے، پاک فوج نے دنیا کو یاد دلایا کہ آزمائش کے وقت پاکستان مضبوط، منظم اور پرعزم کھڑا ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج پٹارو میں 63ویں سالانہ پیرنٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایسا مقام ہے جہاں نظم و ضبط شناخت بن جاتا ہے اور ذمہ داری فطرت کا حصہ۔ انہوں نے کیڈٹس کو ایک کٹھن اور باوقار سفر کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ استقامت، ڈسپلن اور وابستگی نے انہیں دوسروں سے ممتاز کیا ہے۔ کیڈٹ کالج پٹارو کے ساتھ اپنے خاندان کے ذاتی تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہاں حاصل کی گئی تعلیم اور حوصلہ اْن کے والد صدر مملکت آصف علی زرداری کے لیے نہ صرف اعلیٰ ترین ریاستی مناصب کی ذمہ داریاں سرانجام دینے بلکہ سیاسی قیدو بند کے کٹھن ترین ادوار کا سامنا کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید