کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان بنگلا دیش دفاعی رابطوں سے بھارت میں کھلبلی، اعلیٰ پاکستانی فوجی حکام کے ڈھاکا دورے، مشرقی محاذ پر سیکورٹی خدشات نے انڈیا کو گھیر لیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق پاکستان چاہتا ہےکہ بنگلا دیش کیساتھ دفاعی معاہدہ انتخابات سے قبل طے ہو،بھارت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ممکنہ دفاعی معاہدے کی خبریں زیر گردش ہیں جن پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ حالیہ مہینوں میں اعلیٰ پاکستانی فوجی حکام بشمول آئی ایس آئی چیف بار بار ڈھاکا کا دورہ کر چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان چاہتا ہےکہ یہ معاہدہ انتخابات سے قبل محمد یونس کی حکومت کے تحت طے ہو۔