اسلام آباد(جنگ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت نے 9مئی ودیگر مقدمات میں عمران اور بشریٰ کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنیکا حکم دیدیا،فاضل جج نے دونوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمران خان کو ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت بھی دی ، دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری عامر ضیا کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔ منگل کے روز سماعت کے موقع پر ملزمان کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ پیش ہوئیں، تاہم عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔