کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کے لیے 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے امریکی فوجی اپ گریڈ پیکج کو امریکی کانگریس کے قانونی نوٹیفکیشن کے تحت کلیئر کردیا گیا ہے۔ایف 16لڑاکا طیارے بنانے والی امریکی ایئرواسپیس اور دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کو مجوزہ فروخت کے لیے مرکزی کنٹریکٹر نامزد کیا گیا ہے جو طویل عرصے سے بین الاقوامی صارفین کے لیے ان طیاروں کے ڈیزائن، اپ گریڈ اور دیکھ بھال کے پروگرامز کی ذمہ دار رہی ہے۔یہ فروخت آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ اور سالانہ مالی قوانین کے تحت فراہم کردہ موجودہ اختیارات کے تحت عمل میں لائی گئی۔