• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اصول پرست نہیں 200 فیصد مفاد پرست شخص ہے، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پرکیے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں، وہ اصول پرست نہیں 200فیصد مفاد پرست شخص ہیں۔ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساری زندگی ذاتی مفاد کو ترجیح دی، پی ٹی آئی اگر اپنا ہاؤس ان آرڈرکرلے توبات آگے بڑھ سکتی ہے۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے متعدد بارپی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، مذاکرات کی دعوت کے جواب میں دوسری جانب سے شرائط رکھی جاتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید