ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وکی بابو کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر شاندار کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری جمشید علی خان، صابر علی، رانا ارشد، رانا غفار، رانا عبدالرحمن، رانا شاہد، اسامہ اشرف، نعمان بھپلا، رانا امجد اور اظہر ہانس سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔