• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان شروع سے ہی سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، رانا ثناء

سکھر (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان شروع سے ہی سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ جیل میں بیٹھ کر ملک میں افرا تفری اور انارکی پھیلائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش بھٹو روانگی سے قبل سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔رانا ثناء نے کہا کہ سیاسی جماعت کے طور پر یقین ہے کہ جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈ لاک سے نہیں، ن لیگ اور پی پی نے ہمیشہ کوشش کی کہ سیاسی جماعتیں ٹیبل پر بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ جیل میں بیٹھ کر ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلائے،قانون کے مطابق ملاقات کریں تو کوئی رکاوٹ نہیں۔ ہم مذاکرات کیلئے ہمیشہ سے تیار رہے ہیں، اب بھی ہیں اگر پی ٹی آئی والے بات کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے، آئیں، بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو مکمل پروٹوکول دیا گیا۔ سلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد سلمان اکرم راجہ نے اسٹیٹمنٹ دی ہے کہ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس یا کسی قسم کا سیاسی پیغام نہیں دیں گے۔ جہاں تک رہی بات بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی تو ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اس پر انہیں بھی اعتراض نہیں، ان کی حفاظت کے پیش نظر جیل میں ٹرائل ہورہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید