کراچی (جنگ نیوز) ٹرمپ کی بھارت مخالف، پاکستان نواز پالیسی،امریکہ کی دیرینہ حکمت عملی۔ تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کی پاکستان کی حمایت اور بھارت کے خلاف سخت رویہ، خاص طور پر آپریشن سندور کے بعد، حیران کن ہو سکتا ہے، مگر تاریخی دستاویزات ظاہر کرتی ہیں کہ امریکہ کی برصغیر میں پالیسی ہمیشہ بھارت کو محدود کرنے کے لئے رہی ہے۔1972 میں را کے بانی آر این کاؤ نے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل مانیکشا کو بھیجے گئے خطوط میں کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان مضبوط رہے تاکہ بھارت کے خلاف توازن قائم رہے اور خطے میں استحکام ہو۔کاؤ نے مزید لکھا کہ امریکہ اور چین دونوں کشمیر کے معاملے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں تاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعجاری رہے۔ اس کے ساتھ سی آئی اے کی بنگلہ دیش میں سرگرمیوں کی بھی تصدیق ہوئی، جس میں امریکہ مخالف پارٹیوں اور اعلیٰ حکومتی افسران کے ساتھ رابطے شامل تھے۔