• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PCB کا بھارتی کھلاڑیوں کے انڈر 19 ایشیا کپ میں نامناسب رویے پر ICC کو خط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے چیئر مین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کے انڈر 19 ایشیا کپ میں نامناسب رویے پر آئی سی سی کو خط لکھا ہے، اگر بھارتی کھلاڑی ہمارے ساتھ ہاتھ نہیں ملانا چاہتے تو ہمیں بھی ہاتھ ملانے کا شوق نہیں ہے، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، بھارت کے ساتھ جو بھی ہوگا وہ برابری کی سطح پر ہوگا، بھارتی ہینڈ شیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں، بھارتی انڈر 19 ٹیم کے رویے پر آئی سی سی سے بات ہوگی پی ایس ایل ٹیموں کی بڈنگ 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی، تمام فرنچائز کی مشاورت سے پی ایس ایل کا آغاز26 کے بجائے 23 مارچ سے کرنے کا فیصلہ کریں گے،، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔پی ایس ایل ختم ہونےکے بعد ملتان سلطان کی نیلامی کریں گے، ملتان سلطانز کو اس سال پی سی بی خود آپریٹ کرےگا،کہ ملتان سلطانز کے ہیڈ کا اعلان کچھ دنوں میں کریں گے، اگر علی ترین چاہیں تو پی ایس ایل کی نئی ٹیم خرید سکتے ہیں علی ترین نے ملتان سلطانز کےلیے بہت کام کیا ہے، اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے لیے 10پارٹیوں نے کوالیفائی کیا ہے، جنوری ہمارے لیے اہم ہے، ہماری ٹیمیں اچھی فروخت ہوں گی، کرکٹ اکیڈمی کو ریجن کی بہترین اکیڈمی بنانےکا ہدف ہے، پاکستان شاہینز کو بھی ہم بہت مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ ہم انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کچھ وقت بعد یہ نوجوان کھلاڑی پوری طرح تیار ہوں گے، شاہینز ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ این سی اے کو جدید طرز پر بنا رہے ہیں کھلاڑیوں کی انجری میں ٹریٹمنٹ درست طریقے سے نہیں ہوتا تھا، کھلاڑیوں کے میڈیکل کےلیے باہر سے ڈاکٹر بلائے ہیں، انڈر 19 کے کرکٹرز کو ہم خود سپورٹ کریں گے ان کھلاڑیوں کو وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ریڈ بال کے کوچ کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، ٹیم اس پر کام کر رہی ہے، آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے اب تک تین ہی ٹی ٹوئنٹی شیڈولڈ ہیں۔