• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ فکسنگ میں جو ملوث تھے انہیں سزا نہیں ملی، راشد لطیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے ملکی کوچز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچز کے بجائے ملکی کوچز پر کام کیا جائے ، دنیا میں کہیں بھی نہیں ہوتا کہ مسلسل کپتان بدلا جائے میچ فکسنگ کے الزام لگے اور جسٹس قیوم کی رپورٹ سامنےآئی لیکن میچ فکسنگ میں جو ملوث تھےانہیں سزا نہیں ملی، ماضی میں ایک بولر پر انحصار نہیں ہوتا تھا جیسے اب ہورہاہے ہمارے پاس ورلڈ کلاس بولرز اور بیٹسمین ٹیم میں ہوتے تھے۔ ہمیں بھی بھارت کی طرح 90 کی دہائی کو باہر نکال دینا چاہیے، زمبابوے ہو یا جنوبی افریقا ہمیں ہوم گراونڈ پر ہرا کر چلی جاتی ہیں اس لیے ہمیں اپنے ملک سے ہی کوچز کو تیار کرنا ہے جو ضروری ہے۔