ڈھاکا (ایجنسیاں) بنگلادیش میں فروری 2026ءمیں شیڈول انتخابات کیلئے لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اوربنگلادیشی طلبہ کی سیاسی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی قیادت میں قائم 8 جماعتی اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی۔ جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیر شفیق الرحمان نے اتوار کو ڈھاکا میں پریس کانفرنس کے دوران اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے‘تمام 300حلقوں کے لیے امیدواروں کی فہرست مشاورت کے ذریعے تقریبا مکمل کرلی گئی ہے جبکہ باقی کام کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد منصفانہ طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔