• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ کے وزیر خارجہ کا اسحٰق ڈار کو فون، حمایت پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد (فاروق اقدس) صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس مؤقف پر شکریہ ادا کیا مؤقف پر شکریہ ادا کیا کہ وہ صومالیہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اسکی مسلسل اور مستحکم حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔دوسری جانب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پرگفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص صومالیہ اور یمن کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ٹیلیفون پرگفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فریقین نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کیلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید