کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بلوچستان ضلع قلات میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیکوریٹی فورسز کی دہشتگردی کے خلاف دلیرانہ کارروائیاں قابل تحسین ہیں سیکوریٹی فورسز نے ملک میں امن و امان کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سےاکھاڑ دیں گےدہشتگردی کے خلاف جنگ میں جیت ہماری ہوگی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں امن و خوشحالی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔