اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آر میں احتسابی کارروائی، چار عہدیدار معطل نوٹیفکیشن جاری، مختلف شہروں میں تعینات افسران کیخلاف 120 دن کی معطلی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سول سرونٹس (ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے احتسابی عمل کو مزید مؤثر بناتے ہوئے مختلف دفاتر میں تعینات چار افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے، جن میں ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کے آفس سپرنٹنڈنٹ (بی ایس-16) عبدالہیے، ریجنل ٹیکس آفس سکھر کے انسپکٹر ان لینڈ ریونیو شہزیب ولد طارق پرویز، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ لاہور کے انسپکٹر ان لینڈ ریونیو سمیع اللہ اور ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے سینئر آڈیٹر (ٹی ایس-17) راشد محمود