• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق کے قتل کے احکامات بانی ایم کیو ایم نے دئیے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پارٹی مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے احکامات براہِ راست بانی ایم کیو ایم نے دئیے۔نشے میں دھت بانی نے پارٹی کو 40سال دینے والے عمران فاروق کو ان کی سالگرہ والے دن قتل کروا کر 17 ستمبر 2010 کو انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا گیا، انہوں نے کہا کہ اب جھوٹ کا پردہ چاک ہو چکا ہے اور اگر بانی ایم کیو ایم خود کو بے گناہ سمجھتے ہیں تو لندن کی عدالت میں قتل کی تحقیقات کے لیے پٹیشن دائر کریں، مصطفیٰ کمال ہر سطح پر تعاون کے لیے تیار ہے۔ مصطفیٰ کمال نے بانی ایم کیو ایم کو کھلے مناظرے کا براہِ راست چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ زرخرید ترجمانوں اور غلاموں کو بھیجنے کے بجائے خود سامنے آئیں، کیونکہ سچ سے فرار ممکن نہیں،بانی ایم کیوایم ڈرامہ بازآدمی ہے،یہ آدمی خود کو راجہ اندر سمجھتا ہے، ہم نے بہت سی باتوں پر پردہ ڈالا، جب عمران فاروق کو قتل کیا گیا تھا میں پارٹی کی جانب سے سے گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں وہاں موجود تھا بانی ایم کیوایم کو نماز جنازہ میں صرف تصویر بنوانی تھی، بانی ایم کیوایم نے مسجدمیں کیمرےکی اجازت نا ہوتےہوئے بھی لڑکے سے تصویربنوائی۔ قاتل کیسے بتا سکتا ہے کہ قتل کس نے کیا، میں تو دو سال سے بات نہیں کر رہا تھا، تم نہیں ہم بتائیں گے کہ قتل کس نے کیا ہے، تم ہو قاتل، جو تاریخ کو خراب کر رہا ہے اور سچ کو بگاڑ رہا ہے، ہم نے ابھی ٹریلر دکھایا ہے، اس آدمی نے اس قوم اور شہر کو بیچا ہے، کیا میں 8، 8 گھنٹے کی رحمان ملک سے ملاقاتیں کرتا تھا ، اس وقت اس کو قوم کا خیال نہیں آیا، یہ آدمی اس وقت پیپلز پارٹی سے اس آئینی ترامیم کو منواتا یہ کیسے نہیں مانتے، بانی کو اب چپ رہ کر خاموشی سے مر جانا چاہیے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم مہاجر قوم کا سب سے بڑا غدار ہے، مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، ہم آئینی ترمیم لے کر گھوم رہے تھے اس کو اللہ نے اتنی طاقت دی تھی، اس وقت اس کو یہ خیال نہیں آیا اب یہ ہمیں کہہ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید