• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان بھارتی پراکسی نہ بنیں تو مذاکرات کرینگے، رانا تنویر

مریدکے( این این آئی)وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے افغان طالبان بھارتی پراکسی نہ بنیں تو مذاکرات کرینگے، رواں سال آئی ایم ایف سے چھٹکارا نہ پایا تو مزید سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑیگا، دنیا نے دیکھا کہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں جنگ کے میدان اور سفارتی محاذ پر عبرتناک شکست ہوئی ۔ممتاز مذہبی روحانی سماجی شخصیت پیرسید زاہد شاہ گیلانی سے ان کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں،یہ اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے ،پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعت نہیں ،پی ٹی آئی فاشسٹ نظریہ جمہوری روایات کے لیے زہر قاتل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی لاہور کی ترقی دیکھ کر پریشان تو ہوا ہوگا ، انہیں چاہیے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرح اپنے صوبے کی عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے کام کریں۔
اہم خبریں سے مزید