اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر)29 دسمبر 1930 کو مسلم لیگ کے 21 ویں سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا تصور پیش کیا۔اس مشہور عالم خطبہ الہ آباد کو آج 96 سال ہو گئے۔نامور براڈ کاسٹر سید سلیم گیلانی اس اجلاس کی ریڈیائی تشکیل کی تھی۔جس میں نے کمنٹریٹرز تصوراتی طور پر الہ آباد سے براہ راست اس اجلاس کا آنکھوں دیکھا حال سنایا۔یہ پروگرام پہلی مرتبہ 1983 کو نشر ہوا تھا۔نیشنل براڈکاسٹنگ ہاؤس اسلام آباد کےسٹوڈیوز میں تیار ہونے والا پہلا پروگرام ہے ۔سلیم گیلانی ʼ حسیب احمد ʼ الطاف الرحمنʼ قاری عبیدالرحمن وفات پا چکے،اللہ سبحانہ ان کی مغفرت فرمائے۔اقبال اعظم فریدی سابق ہوچکے اور کراچی میں بودوباش ہیں۔ اسی طرح خالد شیرازی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور میں سکونت پذیر ہیں جبکہ مشتاق صدیقی اسلام آباد میں مقیم ہیں ۔