• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی پنجاب کے دورے سے قبل اپنے صوبے کے حالات ٹھیک کریں، آفتاب شیرپاؤ

پشاور(جنگ نیوز)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پنجاب کے دورے سے قبل اپنے صوبے کے حالات ٹھیک کریں،بدامنی، مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پانا وزیراعلیٰ کی ذمے داری ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 14 سالہ حکومت صوبے کے عوام کی بڑی بدقسمتی ہے۔چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت میں آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ سہیل آفریدی کو دھرنے اور پنجاب کے دورے سے قبل صوبے کے حالات ٹھیک کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حاتمہ کے لیے صوبائی حکومت کی منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) کے فیصلوں پر کوئی عمل نہیں ہوا۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزرا کے ساتھ ہونے والا سلوک نا مناسب تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ افغان وزیر داخلہ سراج حقانی کا دوحا معاہدے پر عملدرآمد کا بیان خوش آئند ہے، افغانستان پاکستان میں دراندازی ختم کرے۔آفتاب شیر پاؤ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان دہشت گردوں پر دباؤ ڈالے تو پاکستان میں دراندازی ختم ہوسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید