• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائیاں، 4 انسانی اسمگلرز گرفتار

اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اےکی کارروائیاں ، 4 انسانی سمگلرز گرفتار،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، سہیل، محمد احسن اور محمد رمضان نے معصوم شہریوں کو سپین اور قطر بھجوانے کا جھانسہ دے کر 32 لاکھ روپے ہتھیائے، بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے عمرے کے ویزے کی آڑ میں سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کے اہم ملزم اسرار احمد کو شیخوپورہ سے گرفتار کرلیا ،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عمراویزے کے ذریعے شہریوں کو سعودی عرب اور بعد ازاں لیبیا بھجواتا تھا، ملزم کے خلاف کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ ہونے والے مسافروں کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید