کراچی (نیوز ڈیسک) چین کی نجی راکٹ ساز کمپنی لینڈ اسپیس کا ایلون مسک کی اسپیس ایکس کو چیلنج،چین میں پہلی بار ری یوزایبل راکٹ کا تجربہ،زھوکیو3 منصوبہ فالکن 9 جیسا نظام تیار کرنا ہے۔ چینی انجینئرزکا کہنا ہے فالکن 9 آزمودہ ڈیزائن ، اس سے جاننا نقل نہیں بلکہ انجینئرنگ سیکھنے کا عمل ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی نجی راکٹ ساز کمپنی لینڈ اسپیس کھل کر یہ کہتی ہے کہ وہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس سے متاثر ہے اور اسی طرز پر چین کا کم لاگت، ری یوزایبل راکٹ نظام تیار کرنا چاہتی ہے۔