پام بیچ ، امریکا (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز فلوریڈا میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی میزبانی کی، جہاں غزہ کی نازک جنگ بندی منصوبے کے اگلے مرحلے کی جانب پیش رفت کے لیے اہم بات چیت ہوئی۔اس موقع پر ٹرمپ نے حماس سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے کہا کہ اگر تہران نے اپنی ایٹمی تنصیبات دوبارہ تعمیر کیں تو امریکا انہیں "تباہ کر دے گا،دونوں رہنماؤں نے ایران کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا،۔ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ کشیدگی کی رپورٹوں کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا کہ "وہ (نیتن یاہو) بہت مشکل مزاج ہو سکتے ہیں" لیکن 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملوں کے بعد ان (نیتن یاہو) کی قیادت کے بغیر شاید اسرائیل کا "وجود باقی نہ رہتا"۔دو طرفہ ملاقات سے قبل اپنے مار-اے-لاگو ریزورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا، "ہمارے پاس تقریباً پانچ بڑے موضوعات ہیں جن پر ہم بحث کر رہے ہیں۔