• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلویز بڑی تعداد میں معاون ٹرین ڈرائیورز بھرتی کریگی، سالانہ 30 کروڑ کے مزید اخراجات

کراچی (اسد ابن حسن)پاکستان ریلویز بڑی تعداد میں معاون ٹرین ڈرائیورز بھرتی کرے گی، سالانہ 30کروڑ کے مزید اخراجات۔ تفصیلات کے مطابق بھاری نقصانات کا سامنا کرنے والی پاکستان ریلوے نے بڑی تعداد میں مزید معاون ٹرین ڈرائیورز کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس مد میں تقریبا مزید 30 کروڑ روپے سالانہ خرچ ہوں گے۔ ادارے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 417 اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیورز بھرتی کئے جائیں گے۔ کراچی میں 182، پشاور 33 راولپنڈی 30، لاہور 26، ملتان 51، سکھر 66 اور کوئٹہ میں 29 بھرتیاں کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید