اسلام آباد (صالح ظافر) ترکیہ نے عام پاسپورٹ رکھنے والے چینی شہریوں کو سیاحت اور ٹرانزٹ کے لیے ویزہ فری سفر کی اجازت دے دی ہے؛ اس کا باضابطہ اعلان ترکیہ کی جانب سے کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ترک صدر طیب اردوان کے دستخط شدہ نئے قواعد و ضوابط کے تحت، چینی مسافر کسی بھی 180 دن کے عرصے میں زیادہ سے زیادہ 90 دن تک قیام کے لیے ویزا کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔