راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں عمران خان سے کسی کی ملاقات نہ ہوسکی ،جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کادن تھا ،سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 6افرادڈاکٹر امجد، صبغت اللہ، عثمان بٹانی ،جمال احسان، اقبال خٹک اور شعیب امیر اعوان کے نام ملاقات کیلئے جیل انتظامیہ کوبھجوائے گئے تھے ،لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے صرف جمال احسن خان ایم این اے، اور اقبال خٹک ایم پی اے داہگل ناکہ پر پہنچے ،دیگر کوئی رہنما یاوکیل اڈیالہ جیل نہ آیا،تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے کسی پارٹی لیڈر کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔