اسلام آباد( رپورٹ؛ حنیف خالد ) چینی پنجاب سندھ میں 150 سے کم ؛بلوچستان میں 170 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے ،بلوچستان میں درآمدی چینی کی فروخت کیلئے ملکی شوگر ملز کو چینی بجھوانے سے روک دیا گیا،وہاں درآمدی کم معیار چینی ستر روپے کلو میں صارفین لینے پر مجبور ہیں ،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ایک سینئر عہدیدار نے جنگ کو بتایا کہ بلوچستان کے طول عرض میں صارفین کو چینی 170 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔