• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ہدایت پر قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نےقومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان کو جلدحتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے چاروں صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان کی منظوری قومی ڈیجیٹل کمیشن سے لی جائے گی، ماسٹر پلان تین بنیادی ستونوں پر مبنی ہوگا، جس میں ڈیجیٹل اکانومی کوبنیادی ستون قرار دیا جا رہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید