• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اتحاد کو مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان نے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں میں روابط کو گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح بین الوزارتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تجارتی اور اقتصادی روابط کو مزید بڑھانے کیلئے اسٹرٹیجک راستوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جو اس شراکت داری کو مضبوط بنانے کی نئی کوشش کا اشارہ ہے۔ یہ اجلاس خاص طور پر پاکستان-ایران دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کیلئے بلایا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان وسیع شعبوں میں موجودہ تعاون کا جامع جائزہ لیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید